مانسہرہ : محکمہ جنگلات اپر ہزارہ پٹرول اسکواڈ پر ٹمبر مافیا کی فائرنگ ،اہلکاروں کا شجاعانہ جواب۔
گزشتہ رات اپر ہزارہ سرکل مانسہرہ کے بہادر پیٹرول اسکواڈ نے غیر قانونی کائل لکڑی سے بھرے ایک ڈمپر ٹرک کا تعاقب کر رہے تھے کہ دورانِ تعاقب اسمگلرز کی پائلٹ کار میں سوار افراد نے اسکواڈ پر اچانک فائرنگ شروع کر دی ۔ اللّٰہ کے فضل و کرم سے تمام اہلکار محفوظ رہے، تاہم سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
اس مشکل اور خطرناک صورتحال کے باوجود محکمہ جنگلات کے دلیر جوانوں نے غیر معمولی جرات، ہوشیاری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسمگلرز کی پائلٹ کار (جاسوس گاڑی) کو قبضے میں لے لیا اور چھپایا گیا ڈمپر بھی پکڑ لیا ۔
محکمہ جنگلات نے فارسٹ آرڈیننس 2022 ترمیمی کے تحت فوری کارروائی کرتے ہوئے اسمگلرز کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ محکمہ جنگلات کے بہادر اہلکار ہر خطرے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر صوبے کے قیمتی جنگلات کے تحفظ کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔
سلام ان نڈر محافظوں کو جنہوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر قدرتی وسائل کی حفاظت کی۔