گندم کی پیداوار میں اضافے کا منصوبہ

36

ضلع تورغر کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر محترمہ غزالہ یاسمین نے گزشتہ روز میرہ مداخیل کا دورہ کیا۔

بدقسمتی سے ضلع ہیڈکوارٹر جدباء سے مداخیل تک جانے کا راستہ نہایت مشکل اور طویل ہے۔ اس کے باوجود محترمہ غزالہ یاسمین نے ایبٹ آباد صوابی اور بونیر کے راستے چھ گھنٹے کا طویل سفر طے کرکے میرہ مداخیل پہنچیں جہاں مقامی عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں محترمہ غزالہ یاسمین نے اپنے عہدے اور منصوبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکاء کو گندم کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے (Wheat Productivity Enhancement Project) کے مقاصد اور اہمیت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر محترمہ غزالہ یاسمین نے کہا میں پہلی بار میرہ مداخیل آئی ہوں یہ میرا دیرینہ ارادہ تھا کہ یہاں کے کسانوں سے براہِ راست ملاقات کروں۔ میرا مقصد تورغر کے عوام کی خدمت کرنا اور زرعی ترقی میں ان کا حصہ بڑھانا ہے۔

پروگرام میں علاقے کے زمینداروں، ویلج ناظمین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ماضی کے مسائل اور شکایات کا ذکر کیا، جن پر محترمہ غزالہ یاسمین نے تفصیلی وضاحت دی اور یقین دلایا کہ
اب ان شاء اللہ مستقبل میں ایسی شکایات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، ہم سب مل کر تورغر کے کسانوں کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

آخر میں میرہ مداخیل کے عوام نے محترمہ غزالہ یاسمین کا شکریہ ادا کیا۔
محترمہ نے کہا کہ میں نے پہلے بھی میرہ مداخیل کو اپنے پروگراموں میں شامل کیا ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی شامل کرتی رہوں گی، تاکہ یہاں کے کسانوں کو سہولیات اور تربیت کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

مزید انہوں نے کہا کہ مداخیل تپہ میں پہلے بھی محکمہ زراعت نے کام کیا ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں