قومی وطن پارٹی کی سابق ایس ایس پی ملک اعجاز گوگہ سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت.

31

ایبٹ آباد: قومی وطن پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان نے پارٹی کے مرکزی و ضلعی رہنماؤں کے ہمراہ سابق ایس ایس پی ملک اعجاز گوگہ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں قومی وطن پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ایبٹ آباد کی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ملک اعجاز گوگہ پہلے ہی ایبٹ آباد کے شہری حلقے سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں، جس کے باعث ان کی ممکنہ سیاسی وابستگی کو مقامی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سردار احمد نواز، ضلعی چیئرمین ایبٹ آباد امجد علی خان، ممبر صوبائی کونسل جان گل خان، حاجی ولی محمد خان، تاجر رہنما عبدالحمید خان جدون، ساجد خان جدون، نواز خان (گڈا)، کیپٹن لیاقت خان، ڈاکٹر رومان گل سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

تاحال سابق ایس ایس پی ملک اعجاز گوگہ کی جانب سے قومی وطن پارٹی میں شمولیت یا کسی حتمی فیصلے کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں