ملتان: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے معروف ٹک ٹاکر بابر قریشی عرف ’بابر مرغی‘ قتل.

31

ملتان – ملتان کے تجارتی اور گنجان آباد علاقے گل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں معروف ٹک ٹاکر بابر قریشی عرف ’بابر مرغی‘ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ پاک گیٹ کی حدود میں واقع گل روڈ پر پیش آیا، جہاں پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے بابر مرغی کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے دوران ٹک ٹاکر کو دو گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی گر پڑا، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد باآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور فائرنگ میں ملوث افراد کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بابر قریشی عرف ’بابر مرغی‘ سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے مشہور تھا اور اس کے لاکھوں فالوورز تھے۔ اس کے قتل نے سوشل میڈیا پر سوگ کی لہر دوڑا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں