ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں پولیس طرز کی لائٹس اور ہوٹر والی نجی گاڑیوں کا بڑھتا رجحان، شہریوں میں تشویش.

18

ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں حالیہ دنوں نجی گاڑیوں پر پولیس طرز کی فلیش لائٹس، ہوٹرز اور گہرے کالے شیشوں کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کے مطابق ویگو، لینڈ کروزر اور دیگر مہنگی گاڑیوں پر پولیس جیسی لائٹس اور ہوٹر لگا کر انہیں سڑکوں پر چلایا جا رہا ہے، جس سے عام لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے اور بعض افراد ان سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے خود کو بااثر ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بعض مقامی دعوؤں کے مطابق ایسی کچھ گاڑیاں حاضر سروس یا ریٹائرڈ پولیس افسران کے قریبی عزیزوں سے منسوب کی جا رہی ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
شہریوں کا مؤقف ہے کہ اگر کسی نجی گاڑی پر غیر قانونی طور پر پولیس طرز کی لائٹس، ہوٹر یا ممنوعہ کالے شیشے استعمال ہو رہے ہیں تو قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے، چاہے گاڑی کسی بھی بااثر شخصیت یا اس کے عزیز کی کیوں نہ ہو۔

عوام نے ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، غیر قانونی طور پر پولیس نما آلات استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور قانون کی یکساں عملداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں