شنکیاری: تھانہ شنکیاری پولیس نے زمین کے تنازع پر پیش آنے والے قتل کے مقدمے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے صرف پانچ گھنٹوں کے اندر دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تمبری کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک قتل کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شنکیاری عاصم امام بخاری نے ذاتی مصروفیت ترک کرتے ہوئے فوری طور پر اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا رخ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دشوار گزار اور پہاڑی علاقے میں مسلسل کارروائی کے بعد پولیس نے مختصر وقت میں دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مقامی شہریوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد مضبوط ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی امن و امان کے قیام کے لیے نہایت ضروری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے تمام پہلوؤں کی میرٹ پر تفتیش کی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شنکیاری: زمین کے تنازع پر قتل کیس، پولیس کی بروقت کارروائی، دونوں مرکزی ملزمان 5 گھنٹوں میں گرفتار.
21