ہنزہ (مانسہرہ ڈاٹ کام)
ہنزہ کے علاقے گنش برج (Ganish Bridge) کے قریب ہفتہ کی علی الصبح ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی بے قابو ہو کر تقریباً 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں نگر خاص سے تعلق رکھنے والے تین افراد سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے مقامی رضاکاروں کے تعاون سے دشوار گزار علاقے میں فوری ریسکیو آپریشن کیا۔ رسیوں کی مدد سے تینوں افراد کو کھائی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال علی آباد منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک تھی، جبکہ ایک شخص دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
حادثے کا شکار گاڑی کو ریکوری کرین کی مدد سے کھائی سے نکالنے کی کارروائی بھی مکمل کی گئی۔




⚠️ احتیاطی پیغام:
پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ کے دوران رفتار کم رکھیں، رات کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال کریں اور خطرناک موڑوں پر انتہائی احتیاط سے گاڑی چلائیں۔ ایک لمحے کی لاپرواہی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔
🚨 ہنزہ: گنش برج کے قریب گاڑی 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی.
31