🚨 ناران میں رافٹنگ پوائنٹ کے قریب تصادم، متعدد افراد زخمی، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن.

5

ناران (مانسہرہ ڈاٹ کام)
ناران کے علاقے سہوچ رافٹنگ پوائنٹ کے قریب دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ناران ریسکیو اسٹیشن سے دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
زخمیوں میں لقمان، ریاست اور بلال شامل ہیں، جن کا تعلق سہوچ سے بتایا گیا ہے۔



ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ناران ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے ڈاکٹروں کی ہدایت پر مزید علاج کے لیے تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ جھگڑے کی اصل وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں