🚨 ہزارہ ڈویژن میں بارشوں نے ایک اور معصوم جان لے لی، 6 سالہ بچہ سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق.

31

ہری پور (مانسہرہ ڈاٹ کام)
ہزارہ ڈویژن میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں اچانک شدید طغیانی آ گئی، جس کے نتیجے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ہری پور کے علاقے سرائے صالح میں ندی دوڑ میں آنے والے اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ کر 6 سالہ عبدالراع ولد خان ویز جاں بحق ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچہ تیز بہاؤ میں بہہ گیا، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم کی فضا چھا گئی۔
ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران بچوں کو ندی نالوں اور برساتی ریلوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، کیونکہ اچانک آنے والے سیلابی ریلے چند لمحوں میں جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

🤲 دعا:
اللہ رب العزت مرحوم بچے کی کامل مغفرت فرمائے، اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں