مانسہرہ (مانسہرہ ڈاٹ کام)
غازی کوٹ میں ملک توصیف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان ملک ماجد، فیضان راشد اور حمزہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی۔
عدالتی حکم کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کل جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔