مانسہرہ (مانسہرہ ڈاٹ کام)
مانسہرہ ٹریفک پولیس نے دیانت داری اور فرض شناسی کی ایک قابلِ تحسین مثال قائم کرتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی 2 لاکھ 10 ہزار روپے نقدی، موبائل فون، بٹوہ اور دیگر قیمتی سامان قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چھتر بٹل ٹریفک کنٹرول ڈیوٹی سے واپسی کے دوران سی پیک موٹر وے پر بجنہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک ٹی او معروف خان اور ان کے ہمراہ اہلکاروں نے ایک حادثہ زدہ گاڑی دیکھی۔
موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہونے کے باعث دم توڑ چکا تھا۔ ٹریفک پولیس نے فوری طور پر میت کو ہسپتال منتقل کیا اور قانونی تقاضوں کے مطابق متوفی کی جیب سے برآمد ہونے والی 2 لاکھ 10 ہزار روپے نقد رقم، موبائل فون، بٹوہ اور دیگر اہم دستاویزات اپنی تحویل میں لے لیں۔
بعد ازاں متعلقہ تھانے اور موٹر وے پولیس کی معاونت سے قانونی کارروائی مکمل کی گئی، جس کے بعد متوفی کے لواحقین کی شناخت اور تصدیق کے بعد تمام نقدی اور قیمتی سامان ان کے حوالے کر دیا گیا۔
مانسہرہ ٹریفک پولیس نے اس افسوسناک حادثے پر مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
👏 فرض شناسی، امانت داری اور عوامی خدمت کا یہ جذبہ قابلِ تحسین ہے، جو پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
🚨 مانسہرہ ٹریفک پولیس کی دیانت داری کی مثال، حادثے میں جاں بحق شہری کی لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان ورثا کے حوالے.
17