🚨 بلوچستان-خیبرپختونخوا سرحد پر قیامت خیز حادثہ، مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق.

30

شیرانی/دانہ سر (مانسہرہ ڈاٹ کام)
بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر واقع دانہ سر کے مقام پر ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 40 مسافر جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جس کے باعث علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع شیرانی کی انتظامیہ، ریسکیو 1122، فرنٹیئر کور (ایف سی)، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ خیبر پختونخوا سے بھی امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں شریک ہوئیں۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکالنے اور منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے بعد شیرانی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
حکام کے مطابق دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم تمام متعلقہ ادارے مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
🤲 دعا:
اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، زخمیوں کو جلد و مکمل صحت عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں