🚨 ناران میں بڑا حادثہ ٹل گیا، بلندی سے لڑھکنے والی سیاحوں کی گاڑی بحفاظت نکال لی گئی.

27

ناران میں ریورس کرتے ہوئے سیاحوں کی ایک گاڑی اچانک بے قابو ہو کر بلندی سے لڑھک گئی، تاہم بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔
ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) رحمت علی وزیر کی ہدایت پر فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عملے نے مشینری کی مدد سے بلندی سے لڑھکی ہوئی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران مقامی افراد بھی موقع پر موجود رہے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کیا۔


سیاحوں سے گزارش ہے کہ ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں گاڑی چلاتے وقت خصوصی احتیاط کریں، خاص طور پر ریورس کرتے ہوئے مکمل توجہ اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں