🇧🇩 بنگلہ دیش کے آرمی چیف کا اسلامی معاشرے اور تعلیمی اصلاحات پر زور.

21

بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاشرتی، اخلاقی اور مذہبی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے منفی رجحانات اور بدعات کے خاتمے کے لیے دعا، نماز اور اسلامی تعلیمات پر عمل ناگزیر ہے۔ ان کے بقول، وہ ایسا معاشرہ دیکھنا چاہتے ہیں جو درست عقائد، مضبوط اخلاقی اقدار اور حقیقی اسلامی اصولوں پر استوار ہو۔
جنرل وقار الزماں نے مزید کہا کہ ملک میں ایسا جامع تعلیمی نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے، جس میں جدید علوم اور اسلامی تعلیمات کا مؤثر امتزاج ہو، تاکہ نئی نسل کو دینی اور عصری تعلیم سے یکساں طور پر آراستہ کیا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق، جنرل وقار الزماں نے حالیہ عرصے میں سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے داڑھی رکھنا بھی شروع کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں