پنجاب میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار.

26

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے پنجاب کے مختلف شہروں سے خواتین کو قابلِ اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کو لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے موبائل فونز، واٹس ایپ اکاؤنٹس اور اہم ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق لاہور میں ایک ملزم نے خاتون پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دی، جبکہ گوجرانوالہ میں دو ملزمان نے خاتون کو بلیک میل کرکے 2 لاکھ روپے وصول کیے۔

اسی طرح فیصل آباد میں ایک ملزم نے تصاویر ہٹانے کے عوض 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں