ملک میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کر گیا.

18

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے فی تولہ کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 458 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 52 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 547 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں