ایبٹ آباد کے کالج چوک منڈیاں میں واقع پی ایس او پیٹرول پمپ پر شہریوں کی جانب سے مبینہ طور پر مقررہ مقدار سے کم پیٹرول فراہم کرنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔
متاثرہ شہری کے مطابق آج بھی اسے مقررہ مقدار سے کم پیٹرول دیا گیا، جس پر اس کی پمپ عملے سے تلخ کلامی اور جھگڑا ہوگیا۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول پمپ پر پیمائش کے نظام کی شفاف جانچ کی جائے اور اگر کم مقدار میں پیٹرول فراہم کرنے کی شکایت درست ثابت ہو تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
نوٹ: کم مقدار میں پیٹرول دینے کا الزام مبینہ ہے، جس کی متعلقہ حکام کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے۔