ہزارہ ڈویژن میں صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ایک اہم اجلاس کمشنر فیاض علی شاہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی اور ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق پیش رفت رپورٹس پیش کیں۔ اس موقع پر کمشنر ہزارہ اور آر پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ایکشن پلان کے تمام اہداف کو بروقت اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ تمام محکمے باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے عوامی خدمت کے مقاصد کو زیادہ مؤثر اور پائیدار انداز میں حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں۔