ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے 5 کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی۔

15


ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس میں ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ، ایس پی سٹی، ایس پی بالاکوٹ اور ڈی ایس پی لیگل شریک ہوئے۔ کمیٹی نے محکمانہ خدمات، کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر 5 کانسٹیبلوں کی ترقی کی منظوری دی۔

ترقی پانے والوں میں میر افضل، محمد امجد، گل فراز، عبدالحمید اور شفاقت شاہ شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور جوانوں کو ترقی دینا مانسہرہ پولیس کی روایت ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں مزید محنت، لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں