ایبٹ آباد: اے سی کے معاملے پر وکلا اور سرکاری ملازمین کے درمیان جھڑپ، صورتحال کشیدہ

24

ایبٹ آباد – ایبٹ آباد میں اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کے ایک معاملے پر وکلا اور سرکاری ملازمین کے درمیان تلخ کشیدگی نے شدت اختیار کر لی ہے۔ وکلا کی جانب سے اے سی کی کارروائی کے خلاف ہڑتال کے بعد سرکاری ملازمین اے سی کے حق میں میدان میں آ گئے، جس کے جواب میں وکلا بھی میدان میں اتر آئے۔
یہ تنازع اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کی گئی ایک کارروائی پر شروع ہوا، جسے وکلاء نے ناقابلِ قبول قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق، وکلاء کا کہنا ہے کہ اے سی نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا اور عدالتی اہلکار سے مبینہ بدسلوکی کی، جس پر وکلا نے احتجاجاً ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔
اس پر سرکاری ملازمین نے اے سی کے حق میں موقف اختیار کیا اور وکلا کے خلاف میدان میں آ گئے۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے وکلا بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئے، جس کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔
یہ پھڈا اب کافی دنوں سے جاری ہے اور اس میں کشیدگی میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ وکلا کی جانب سے اے سی کے خلاف احتجاج جاری ہے، جبکہ سرکاری ملازمین ان کی حمایت میں کھڑے ہیں۔
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ کے معاملے پر اے سی کا رویہ ناقابلِ قبول تھا، اور انہوں نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ۔ وکلا کا مطالبہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے اور اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔
سرکاری ملازمین کا موقف ہے کہ اے سی نے اپنی ڈیوٹی کے دوران قانون کے مطابق کام کیا اور وکلا کا احتجاج بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وکلا عدالتی حکم کے مطابق فلٹریشن پلانٹ پر تعمیر کا کام کر رہے تھے، مگر اے سی نے انتظامی کارروائی کی تھی ۔
دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث ایبٹ آباد میں انتظامی اور قانونی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ بار کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، جس سے وکلا کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں ۔
اس تنازعے کے نتیجے میں عدالتی کارروائیاں متاثر ہوئی ہیں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان بھی تناو¿ پیدا ہو گیا ہے۔ دونوں فریقین اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، اور کسی بھی فریق کے پیچھے ہٹنے کے آثار نہیں ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا انتظامیہ اس بحران کو حل کرنے کے لیے کوئی موقف اختیار کرتی ہے یا پھر یہ تنازع مزید بڑھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں