مانسہرہ میں شرافت کی سیاست کی پکار: ملک نوید تنولی کا انتخابی اعلان.

21

مانسہرہ – سابق ناظم اور جمعیت علمائے اسلام ضلع مانسہرہ کے رہنما ملک نوید تنولی نے آئندہ انتخابات میں خود کو پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بدمعاشی کی سیاست کے خلاف شرافت کی سیاست کا ساتھ دیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ میں گالم گلوچ اور بدمعاشی کی سیاست کو مسترد کر کے شرافت اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ضلع مانسہرہ، جو قدرتی خوبصورتی کا مالک ہے اور سیاحت کے لیے مشہور ہے، مگر بنیادی مسائل جیسے صاف پانی اور صحت کی سہولیات سے محروم ہے ۔
سابق ناظم نے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنما کے طور پر، ان کا مقصد پاکستان میں اسلامی اور عادلانہ نظام کا قیام ہے ۔
یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب ضلع مانسہرہ میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں