موسیٰ کا مصلہ: ڈیڈ باڈی تلاش کرنے والے اہلکار کو انعام دینے کا اعلان

31

مانسہرہ – مانسہرہ کے پہاڑی علاقے موسیٰ کا مصلہ سے غیر ملکی سیاح کی ڈیڈ باڈی تلاش کرنے والے محکمہ جنگلات کے اہلکار سید صفدر شاہ کو ڈی آئی جی ہزارہ نے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی سیاح کی ڈیڈ باڈی دیولی سادات سے تعلق رکھنے والے محکمہ جنگلات کے اہلکار سید صفدر شاہ نے اپنی جان پر کھیل کر تلاش کی۔ وہ علاقے کے دشوار گزار پہاڑی راستوں اور جنگلات میں سرچ آپریشن کے دوران ڈیڈ باڈی تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے کل اپنی پریس کانفرنس میں ڈیڈ باڈی تلاش کرنے والے کے لیے:
· کیش انعام
· سرکاری نوکریوں
· تعریفی شیلڈ
دینے کا اعلان کیا تھا۔
موسیٰ کا مصلہ (انگریزی: Musa ka Musalla) ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں واقع ایک چوٹی ہے، جو سطح سمندر سے تقریباً 4,060 میٹر (13,320 فٹ) بلند ہے اور سیران اور کاغان وادیوں کے سنگم پر واقع ہے۔ یہ اپنے مشکل راستوں اور قدرتی حسن کے لیے مشہور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں