بنوں: گھر میں فائرنگ، 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق.

27

بنوں کے علاقے خنی کلہ میں گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں