ایبٹ آباد – نواں شہر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آئس اور چرس برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے درج ذیل ملزمان کو گرفتار کیا:
· ملزم: اویس ولد تاج محمد (سکنہ کھولے چونا کاری)
· برآمدگی: 600 گرام آئس
دوسری کارروائی:
· ملزم: امجد ولد ولی الرحمٰن (سکنہ کھولے چونا کاری)
· برآمدگی: 2831 گرام چرس
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکروہ دھندے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
نواں شہر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، آئس اور چرس برآمد.
27