چنیوٹ میں جائیداد کے مبینہ تنازع پر خاتون کے قتل کے بعد اس کے تین بچوں کے قتل کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 126 نیکوکارا میں 30 اگست کو خاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزم بچوں سمیت فرار ہوگیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ پہلے ہی درج تھا جبکہ بچوں کی تلاش جاری تھی۔
پولیس نے مقامی قبرستان کے قریب مشتبہ مقام کی نشاندہی پر کھدائی کی، جہاں سے تینوں مغوی بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جاں بحق بچوں میں 7 سالہ علی نواز، 8 سالہ ام النبی اور 2 سالہ صباء زہرا شامل ہیں۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ مقدمے میں نامزد مقتولہ کے دیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ شوہر سمیت مزید تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
چنیوٹ: خاتون کے قتل کے بعد 3 مغوی بچوں کے قتل کا بھی انکشاف.
36