سرگودھا: 25 سالہ نوجوان مبینہ طور پر زہر دے کر قتل، بیوہ سمیت 4 افراد گرفتار.

27

سرگودھا کے علاقے معظم آباد میں 25 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے دادا کی مدعیت میں اس کی بیوہ سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مدعی کا الزام ہے کہ اس کے پوتے کو اس کی بیوی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد نوجوان کی موت کی اصل وجہ کا تعین ہوسکے گا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں