مانسہرہ: ڈی پی او کا پولیس سہولت مرکز، ڈی ایس پی سٹی آفس اور زیر تعمیر سٹی پولیس اسٹیشن کا اچانک معائنہ

36

مانسہرہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور نے اچانک دورے کے دوران پولیس سہولت مرکز، ڈی ایس پی سٹی آفس اور زیر تعمیر سٹی پولیس اسٹیشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی کیڈٹ فاروق، ڈی ایس پی ٹریفک ارشد خان اور انچارج سہولت مرکز نصیر خان بھی موجود تھے۔

ڈی پی او نے سہولت مرکز میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنی۔ انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ شہریوں کے مسائل فوری اور شفاف انداز میں حل کیے جائیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام کا رویہ اپنایا جائے۔

بعد ازاں ڈی پی او نے زیر تعمیر سٹی پولیس اسٹیشن کے کاموں کا معائنہ کیا اور ڈی ایس پی سٹی آفس کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام دوست پولیسنگ، شفافیت اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے لیے پولیس سہولت مراکز کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں