ایس پی سٹی ریشم جہانگیر نے ہزارہ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اینٹی ڈرگ سیمینار میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
محفوظ مانسہرہ ویژن تعلیم، امن اور تحفظ کا عزم.ہزارہ یونیورسٹی پورے ہزارہ کی شان ہے۔ یہاں علم کے چراغ جلتے ہیں، اور انہی چراغوں کی روشنی میں ہماری قوم کے بچے اور بچیاں سرزمینِ پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں۔ہم کسی کو بھی ان کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ریشم جہانگیر ایس پی سٹی مانسہرہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تعلیم ہی ترقی کا راستہ ہے، اور منشیات وخواتین ہراسگی جیسے جرائم اس راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اگر آپ کے اردگرد کوئی بھی شخص کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے ، بالخصوص ویمن ہراسمنٹ، منشیات یا تعلیمی ماحول کو خراب کرنے والے عناصر تو بلاخوف ہمیں اطلاع دیں۔
اطلاع دہندہ کی رازداری ہماری ذمہ داری ہے ۔تعلیم و امن کو فروغ دیں، تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکیں۔