ایبٹ آباد میں پولیس ٹیم کی جانب سے ناکہ بندی ،مشکوک سواریوں سے پوچھ گچھ

26

ایبٹ آباد : ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ایس ایچ او بگنوتر احسن شکور کی نگرانی میں پولیس ٹیم کی جانب سے ناکہ بندی ۔

دورانِ ناکہ بندی مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی، شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی گئی، بغیر نمبر پلیٹ، کاغذات کے بغیر اور مشکوک سواریوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ناکہ بندی کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں