ایبٹ آباد سے مانسہرہ تک چلنے والی وینز کے کرایوں کا باضابطہ تعین کیا جائے: عوام

44

ایبٹ آباد : شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ آباد سے مانسہرہ تک چلنے والی وینز کے کرایوں کا باضابطہ تعین کیا جائے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ وین مالکان اور ڈرائیور اپنی من مانی کرتے ہوئے ہر روز مختلف کرایہ وصول کرتے ہیں، جس سے جھگڑے اور بدتمیزی کے واقعات عام ہو گئے ہیں۔ ایبٹ آباد سے مانسہرہ جاتے وقت بعض ڈرائیور 100 روپے جبکہ واپسی پر 80 روپے کرایہ وصول کرتے ہیں، مگر کئی ڈرائیور اپنی مرضی سے نرخ تبدیل کر دیتے ہیں جس پر بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے۔

مسافروں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ آباد تا مانسہرہ وین سروس کا کرایہ سرکاری طور پر مقرر کیا جائے اور جو ڈرائیور مقررہ کرایے سے زیادہ وصول کرے، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ روزانہ پیش آنے والے تنازعات اور بدتمیزی کے واقعات کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں