مانسہرہ : صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے احکامات کی روشنی میں، آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I مانسہرہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بفہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر l نے امتحانی ہال کا تفصیلی معائنہ کیا اور امتحانی انتظامات، طلبات کے لیے فراہم کی گئی سہولیات، نگران عملے کی حاضری اور امتحانی ماحول کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران نظم و ضبط، شفافیت اور پُرسکون ماحول کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبات کو بہتر تعلیمی ماحول میسر ہو۔