حاجی محمد ریاض خان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل

13

مانسہرہ : حاجی محمد ریاض خان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔

اویس سلطان خان ، شیر سلطان خان ، شہباز طارق خان ، محمود سلطان خان، بلال سلطان خان ، بیرسٹر سنگین سلطان خان نے فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں، شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر بیرسٹر سنگین سلطان خان نے اپنے خطاب میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا، کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ یہ ہماری زندگی کو متوازن اور توانائی سے بھرپور رکھتے ہیں۔

آخر میں، ٹورنامنٹ منعقد کرنے والی کمیٹی کے تمام ارکان کی محنت کو سراہا گیا، اور ان کے لیے خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں