ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، ایجوکیشن، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی جانب سے مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ چار روزہ مہم کے دوران ضلع ایبٹ آباد کی 54 یونین کونسلز میں پانچ سال تک کی عمر کے 2,25,469 بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران 6 ماہ سے 11 ماہ کے بچوں کو نیلے رنگ کے وٹامن اے لیکویڈ کیپسول جبکہ 12 ماہ سے 59 ماہ کے بچوں کو سرخ رنگ کے وٹامن اے ڈراپس پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے 1688 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر ویکسینیشن کا عمل مکمل کریں گی۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ:
🔹 تمام ٹیموں کی ٹریننگ اور استعداد کار کو بہتر بنایا جائے۔
🔹 شہری اور دیہی علاقوں میں پولیو ٹیموں کی مکمل رسائی یقینی بنائی جائے اور لائن ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے سہولیات بہم پہنچائیں جائیں۔
🔹 فکسڈ سینٹرز اور ٹرانزٹ ٹیموں کی مؤثر مانیٹرنگ کی جائے۔
🔹 پولیس ڈیپارٹمنٹ موبائل ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائے جبکہ پولیو رفیوزلز کیسز پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔
🔹 پولیو سے متعلق آگاہی کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے۔
🔹تمام ڈی پی ایم ٹیز روزانہ ایوننگ ری ویو میٹنگ میں شرکت یقینی بنائیں جبکہ دور افتادہ علاقوں میں تعینات ڈی پی ایم ٹیز زوم لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں ۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈسٹرکٹ خطیب، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او، ڈی ایس اوز، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز، پی ای آئی کوآرڈینیٹر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد پولیو کے مکمل خاتمے اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔