ڈبل شفٹ اسکولز اساتذہ کا انصاف کا مطالبہ

11

ایبٹ آباد : ڈبل شفٹ اسکولز پروگرام 2021ء کے تحت بھرتی اساتذہ چار سال سے فکس تنخواہوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اساتذہ کے مطابق انہیں کم سے کم اجرت بھی نہیں دی جا رہی اور تنخواہیں کئی کئی ماہ تاخیر سے ملتی ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ تعلیمی خدمت کے باوجود معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور محکمہ کی جانب سے نکالے جانے کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔

آل ڈی ایس ایس ٹیچرز کے پی کے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ:
تنخواہوں میں اسکیل کے مطابق اضافہ کیا جائے ،ہر ماہ باقاعدہ ادائیگی ذاتی بینک اکاؤنٹس میں کی جائے۔
گرمی و سردی کی کٹوتی ختم کی جائے اور تمام اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔

اساتذہ نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
Image: AI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں