شفیع اللہ گنڈا پور کا پولیس لائنز مانسہرہ اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا تفصیلی دورہ

27

مانسہرہ : انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ زوالفقار حمید کے احکامات اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا پولیس لائنز مانسہرہ اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا تفصیلی دورہ۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے پولیس لائنز مانسہرہ اور پولیس ٹریننگ سکول کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نظیر خان اور ڈی ایس پی ایڈمن وحید خان سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران ڈی پی او مانسہرہ نے سیکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں چیک پوسٹس، ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کی موجودگی، الرٹ نیس، اور تعیناتی کے نظام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

انہوں نے موقع پر تعینات پولیس اہلکاران، لیڈیز پولیس اور ڈیوٹی آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ ہر آنے جانے والے شخص کی باقاعدہ شناخت اور چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص پر فوراً ایکشن لیا جائے اور پولیس لائنز کے اطراف میں گشت کو مزید مؤثر بنایا جائے،ساتھ ہی ساتھ ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس ریجمنٹل شاپ اور باربر شاپ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اہلکاروں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ پولیس لائنز اور ٹریننگ سکول مانسہرہ حساس نوعیت کے مقامات ہیں، ان کی فول پروف سیکیورٹی ہر افسر اور جوان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ڈیوٹی پر مامور اہلکاران ہمہ وقت الرٹ رہیں، تمام حفاظتی آلات بشمول ہیلمٹ، بلٹ پروف جیکٹس اور اسلحہ کا درست استعمال یقینی بنائیں اور ‏CCTV مانیٹرنگ کو بھی فعال رکھا جائے۔سیکیورٹی میں غفلت ناقابلِ برداشت ہے، ہر پولیس افسر اور جوان کا الرٹ رہنا ہی عوامی اعتماد اور ادارے کی ساکھ کا ضامن ہے۔

مزید برآں، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ضلع بھر کے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ تمام تھانوں، چوکیوں، دفاتر اور پولیس اسٹیبلشمنٹس کی سیکیورٹی کو بہتر سے بہترین بنایا جائے، اور ان کا فریش سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر کے رپورٹ جلد از جلد جمع کروائی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ کمزوری یا خلا کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں