کوہستان اپر : ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر “اختیار عوام کا” پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے سلسلے میں شہریوں سے بذریعہ فون رابطہ کیا گیا۔ اس موقع پر شکایت کنندگان کو اُن کی شکایت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور فیڈ بیک حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ ان کے مسائل کا مؤثر حل یقینی بنایا جا سکے۔
تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ درج شدہ تمام رابطہ نمبرز بند یا ناقابلِ رسائی پائے گئے، جس کے باعث شہریوں سے براہِ راست بات چیت ممکن نہ ہو سکی۔
ضلعی انتظامیہ شہریوں سے گزارش کرتی ہے کہ “اختیار عوام کا” پورٹل پر شکایت درج کرتے وقت اپنا درست اور فعال موبائل نمبر فراہم کریں، تاکہ انتظامیہ آپ سے بروقت رابطہ کر کے آپ کے مسائل کو حل کرنے میں بہتر انداز میں معاونت کر سکے۔
مزید برآں، اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر 13 اکتوبر بروز پیرکو دوبارہ شکایت کنندگان سے فون کال کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ براہِ کرم اپنے رابطہ نمبر آن اور دستیاب رکھیں تاکہ آپ سے براہِ راست بات کر کے آپ کی شکایت کے ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔