صوبہ بھر کی طرح ضلع کوہستان اپرمیں بھی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہ

6

کوہستان اپر : صوبہ بھر کی طرح ضلع کوہستان اپرمیں بھی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ ڈی پی او طاہر اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔

تمام پولیو ٹیموں کو سخت سیکورٹی حصار میں فیلڈ کو روانہ کیا گیا، جبکہ صبح سویرے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔ اس موقع پر افسران نے واضح کیا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانا قومی ذمہ داری ہے اور پولیس فورس اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ڈی پی او کوہستان اپر نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں اور پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کی براہِ راست نگرانی کریں، تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم اور گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

ڈی پی او کوہستان اپر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا اور اس نیک مقصد کے حصول کے لیے پولیس ہمہ وقت پولیو ٹیموں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں