مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II مانسہرہ نے بی ایچ یو (BHU) داتا کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ادارے میں صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
نیز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ll نے داتا بازار غازیکوٹ بازار میں موجود گوشت، دودھ ، بیکری اور سبزی کی دکانوں کی چیکنگ کی ۔ چیکنگ کے دوران اشیائے خوردنوش کے معیار ، صفائی کی صورتحال ، نرخ ناموں کی دستیابی اور دکانداروں کو صفائی کے ناقص انتظامات اور نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر وارننگ جاری کی گئی ، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔