مانسہرہ : ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے سیاحتی مقام ناران میں دو روزہ پینٹنگ مقابلہ اور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اس سرگرمی کا مقصد ان علاقوں کے پر فضا مقامات اور قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنا اور سیاحت کے فروغ کے لیے شعور پیدا کرنا تھا جس میں ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلباء ، فیکلٹی ممبران اور دیگر عملے نے حصہ لیا۔
آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلباء نے مختلف پینٹنگز کے ذریعے ناران کے قدرتی مناظر کو نمایاں کیا جب کہ صفائی مہم کے دوران وادی کے کئی حصوں میں صفائی کے عملی اقدامات بھی کیے گئے۔
منتظمین کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں نوجوان نسل میں تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ ، ماحول دوست رویوں میں مضبوطی اور ماحولیات کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔