کولئ پالس : ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان جناب نورالامین صاحب کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کولئ پالس کوہستان کے افسران نے انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن مختلف مقامات پر مانیٹرنگ ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔
1۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کولئ پالس نے شلکھن آباد کا دورہ کیا، پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور مہم کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
2۔ اڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل کولئ پالس نے تحصیل بٹیڑہ کے مختلف مقامات، سکولوں، بی ایچ یوز اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر مانیٹرنگ کی۔
3۔ اڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کولئ پالس نے ٹرانزٹ پوائنٹ پالس پر پولیو مہم کی نگرانی کی۔
4۔ فنانس آفیسر کولئ پالس کوہستان نے سیر غازی آباد میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے یقینی طور پر پلائے جا سکیں۔