ہری پور : منگ میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی کارروائی۔
منگ میں یونیورسٹی کے قریب ٹیلی نار کے موبائل ٹاور کے جنریٹر میں نامعلوم وجوہات کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 20 منٹ میں آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔
آگ لگنے سے جنریٹر جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ بروقت کاروائی کی بدولت لاکھوں مالیت کی دیگر مشینری کو بچا لیا گیا۔