ایبٹ آباد : اسٹیٹ لائف کی سنگین بدانتظامیوں کے باعث عوام کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں صحت سہولت سے محرومی کا سامنا ہے۔
صحت کارڈ پلس کی خدمات (ڈائلیسز اور قلبی علاج کے علاوہ) عارضی طور پر معطل رہنے کے بعد بھی متعدد مسائل برقرار ہیں: وارڈز میں مریضوں کو بیرونی لیب ٹیسٹ اور ادویات کروانے پر مجبور کیا جا رہا ہے،۔
ہسپتال کی صحت کارڈ فارمیسی اوقات کار میں بند رہتی ہیں، اور ڈسچارج کے بعد مریضوں کی فائلز سسٹم میں دیر سے جمع کرائی جا رہی ہیں جس سے مریض ابھی بھی داخل دکھائی دیتے ہیں۔ نتیجتاً داخل مریضوں کو بیرونی حوالہ جات دئیے جا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر اور ہم نے متعدد مرتبہ نشاندہی کی مگر اصلاح نہ ہونے پر عوام شدید پریشان ہیں۔ ہم چیئرمین بورڈ آف گورنرز عابد جمیل سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لے کر انتظامیہ کو بہتر نگرانی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں، تا کہ عوامی خدمات بحال ہوں۔
منجانب: جان محمد بنگش
جنرل سیکریٹری، خیبر پختونخواٰ
ہزارہ قومی محاذ، پاکستان