کوہستان اپر :تھانہ داسو پولیس کی کاروائی، ایکسل چور گرفتار ، چوری شدہ قیمتی ایکسل برآمد ۔
•ڈی پی او کوہستان اپر طاہر اقبال کے احکامات پر کوہستان اپر پولیس کا چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ۔۔
•ایس ایچ او تھانہ داسو عبدالصمد خان نے کاروائی کرتے ہوئے سیف الرحمان ولد عبدالجبار سکنہ کیال لوئر کوہستان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ ایکسل برآمد کرلیا ۔۔
•ملزم کے خلاف تھانہ داسو میں مقدمہ علت نمبر 148 زیر دفعہ 380 PPC قبل ازیں درج کیا گیا تھا جس پر کاروائی کرتے ہوے آج ملزم کو گرفتار کیا اور قیمتی ایکسل بھی برآمد کرلیا گیا
برآمد شدہ ایکسل داسو ڈیم پر کام کرنے والی سی سی کمپنی کے ڈمپر گاڑی کا تھا جو کچھ عرصہ پہلے گاڑی سے رات کے وقت چوری کیا گیا تھا ۔