اسلحہ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس، ریونیو، ڈومیسائل اور این او سی کاؤنٹرز کا معائنہ

21

ہریپور : ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دوئم ہری پور نے آج سہولت مرکز ہری پور کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مرکز میں فراہم کی جانے والی عوامی خدمات کے معیار کا جائزہ لینا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنا تھا۔

دورے کے دوران انہوں نے اسلحہ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس، ریونیو، ڈومیسائل اور این او سی کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے مرکز میں جاری کام کے طریقہ کار اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں سٹاف اور سائلین سے دریافت کیا۔ سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دوئم نے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بہتر سہولیات فرام کرنے کے ہوالے سے متہلقہ سٹاف کو ضروری ہدایت جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں