ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد امان اللہ سعید نے ڈسٹرکٹ جیل اوور سائیٹ کمیٹی ممبران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ

24

ایبٹ آباد : صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد امان اللہ سعید نے ڈسٹرکٹ جیل اوور سائیٹ کمیٹی ممبران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

انہوں نے قیدیوں کے لیے فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات، جیل کے کچن، بیرکوں، کمپیوٹر لیب، میڈیکل وارڈز اور لائبریری کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل اور گذارشات سنیں اور جیل انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

یہ اقدام صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں