ہریپور : تھانہ غازی پولیس کی کاروائی ، لوہے کی مختلف سائز کی پلیٹس چوری کرکے لے جانے والا ملزم گرفتار ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔
ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک ہمراہ نفری پولیس کے گزشتہ رات دوران گشت مشوانی چوک میں موجود تھے کہ گاڑی نمبری LEA-4509 کو چیک کیا دوران چیکنگ گاڑی سے 9 عدد مختلف سائز کی لوہے کی پلیٹس برآمد ہوئیں ۔
ڈرائیور گاڑی یاسر جاوید ولد محمد جاوید سکنہ گڑھی میرا کو گرفتار کرکے سرسری انٹاروگیٹ کیا جس نے چوری شدہ لوہے کی پلیٹس اپنے دوسرے ساتھی عبید عرف سومی جو کہ واپڈا کا ملازم ہے کی بتلائیں ۔
ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380.411 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ۔دوسرے ملز م کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔