تورغر : ڈپٹی کمشنر تورغر کی ہدایت پر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ ضلع تورغر کی جانب سے جدباء میں خواتین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
جس کا اہتمام ایگریکلچر آفیسر محترمہ غزالہ یاسمین نے کیا۔اس موقع پر ایجوکیشن آفیسر زنانہ بھی موجود تھیں۔
دونوں افسران نے خواتین کے مسائل توجہ سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
علاقے کی خواتین نے محترمہ غزالہ یاسمین کی بہترین کاوشوں اور تعاون پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔
یہ پروگرام ضلعی انتظامیہ تورغر کی جانب سے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔
اس موقع پر ایگریکلچر آفیسر محترمہ غزالہ یاسمین نے کہا کہ اگر ہم ذمےدار خواتین کو بیج (تخم) فراہم کریں گے تو وہ اپنے گھروں میں سبزیوں کی کاشت کے ذریعے خود کفیل بن سکتی ہیں۔
جبکہ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نے علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق مسائل سنے اور بہتری کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی کرائی ۔