ڈاکٹر جاوید اقبال خان کی یہ تعیناتی

5

ہری پور : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور میں تعینات مایہ ناز اور تجربہ کار سرجن ڈاکٹر جاوید اقبال خان کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، پاک آسٹریا فاخوشولے یونیورسٹی منگ میں پروفیسر آف سرجری کے عہدے پر تعیناتی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اقبال خان کی یہ تعیناتی نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور خلوصِ نیت کا نتیجہ ہے بلکہ ہری پور کے لیے بھی فخر و مسرت کا باعث ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے انہیں اس شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر جاوید اقبال خان نے ہمیشہ مریضوں کی خدمت اور طب کے شعبے میں اعلیٰ مثال قائم کی۔

ان کی تقرری ہری پور کے لیے اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر جاوید اقبال خان مستقبل میں بھی اپنے علم، تجربے اور خدمتِ خلق کے جذبے سے ملک و قوم اور بالخصوص ہری پور کے عوام کا نام مزید روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں