اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا اپنے حلقہ انتخاب میں واقع کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کا دورہ

27

مانسہرہ : اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنے حلقہ انتخاب میں واقع کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسپیکر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج و معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

بابر سلیم سواتی نے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات میں بہتری عوامی خدمت کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے، اور بطور عوامی نمائندہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حلقے کے اداروں کے مسائل سے آگاہ رہیں اور متعلقہ حکام کی توجہ ان کے حل کی جانب مبذول کرائیں۔

اسپیکر نے ہسپتال انتظامیہ کو سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی ہدایت کی اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر مستحکم کر رہی ہے اور عوام کو معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کا اولین مقصد ہے۔ #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں