کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تاریخ کی پہلی آن لائن کھلی کچہری

106

مانسہرہ : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے گڈ گورننس روڈ میپ۔ اور عوام دوست اقدامات کی تحت کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شیر خان نے اج فیس بک پر آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔

جس میں بڑی تعداد میں شہریوں سیاحوں اور مقامی عمائدین نے شرکت کر کے سیاحت سمیت مختلف امور کے متعلق سوالات کیے جس پر ڈائریکٹر جنرل نے مفصل جوابات دیے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان نے وادی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ۔ریور ایکٹ ۔کی خلاف ورزی سیوریج سسٹم کی بہتری ۔وادی کے قدرتی حسن کے تحفظ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے جھیل سیف الملوک روڈ کی تعمیر ومرمت آور وادی میں ایکو اور ونٹر ٹورازم کے فروغ کاغان ناران آور بٹہ کنڈی کے ماسٹر پلاننگ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے متعلق آن لائن کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔

ڈائریکٹر جنرل نے ان لائن کھلی کچہری میں عوام کی بڑی تعداد کی طرف سے دلچسپی ظاہر کرنے آور وادی میں سیاحت کے ترقی کیلئے شہریوں کی طرف سے دی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں